لاڑکانہ:پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب المرتضیٰ ہاؤس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88 ویں سالگرہ منائی گئی

منگل 5 جنوری 2016 16:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب المرتضیٰ ہاؤس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ضلعی صدر غلام حیدر ناریجو، لطف اللہ شیخ، وریام چنہ، غلام رسول عمرانی، زبیر لاہوری، آپا پروین چانڈیو سمیت دیگر رہنماوٴں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر غلام حیدر ناریجو نے کہا کہ بھٹو ازم ایک نظریہ کا نام ہے جس پر پی پی پی شہید بھٹو عمل پیرا ہے جو موجودہ نام نہاد نظام کے خلاف ہے جبکہ ظالم تبدیل نہ ہوگا تب تک تبدیلی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکمران غریب عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں، دھاندلیوں کی پیدوارا نام نہاد حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام، بھوک، بدحالی، بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی شہید بھٹو نے نچلے طبقے کی خوشحالی اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ہے۔ قبل ازیں پی پی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر غلام حیدر ناریجو کی قیادت میں رہنماوٴں اور کارکنان نے گڑھی خدابخش پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو سمیت دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضرے دے کر فاتح خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائے۔