حکمرا ن وعد ے نہیں مدت پوری کرناچاہتے ہیں، اشرف بھٹی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرا ن وعد ے نہیں مدت پوری کرناچاہتے ہیں۔جوبدلے کی سیاست کرتا ہونظام بدلنااس کی بس کی بات نہیں۔ نوازشریف اورشہبازشریف کاطرزحکومت دیکھ کرنہیں لگتا وہ آئینی مدت پوری کرسکیں گے۔ وہ تشدد اورتصادم کی سیاست سے بازآنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

عوام کی محرومیاں حکمرانوں کی ناقص کارکردگی بیان کرنے کیلئے کافی ہیں۔صرف پیپلزپارٹی کے حامیوں کااحتساب درحقیقت تعصب اور انتقام ہے ۔شریف برادران کی منتقم مزاجی سے سب آگاہ ہیں۔ حکمران کانچ کے گھرمیں بیٹھ کرہماری قیادت کوپتھر نہ ماریں کیونکہ ہماراجوابی واران سے برداشت نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب کے 35شہروں کوچھوڑکرصرف لاہورمیں چند شاہراؤں کی تعمیر کوترقی کانام نہیں دیا جاسکتا۔گڈگورننس کامفہوم عوام کامعیارزندگی بلندکرناہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اپنے انہیں گہرے کنویں میں دھکادے رہے ہیں۔ حکمرانوں کے اقتدارکاسورج عنقریب غروب ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور پربراجمان شہزادوں نے ہردورمیں نفاق ،منافقت ،نفرت،لوٹ کھسوٹ اورجھوٹ کی سیاست کوفروغ دیا۔

حکمرانوں کی انتقامی سیاست دوسروں سے زیادہ خودان کیلئے خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے مرکزتک بدانتظامی کے واقعات انتقامی سیاست کاشاخسانہ ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب بتائیں وہ اوران کے بچے پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کومستردکرتے ہیں، قوم کوقرض اتاروملک سنوارسکیم کی رقوم کاحساب دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے ادوارحکومت میں مصیبت زدگان کیلئے اکٹھی ہونیوالی امدادی رقوم میں بھی بڑے پیمانے پرخوردبرد کی گئی ،قرض اتاروملک سنواروسکیم کے تحت بھی عوام نے بہت پیسہ دیا مگرآج تک کوئی نہیں جانتا کہ وہ رقم کہاں صرف ہوئی ۔ حکمران جماعت نے11مئی2013ء کے انتخابات میں توانائی بحران ختم کرنے کی بنیادپرووٹ مانگے مگر اب معافیاں مانگ رہے ہیں۔