جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی عمارت کے قریب دھماکہ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 5 جنوری 2016 13:54

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے کمپاونڈ میں دھماکہ ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ پاکستانی قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ افغان میڈیا نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ اور اطراف میں مکمل ناکہ بندی کر دی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت کے قونصلیٹ میں بھی ایسا ہی کچھ واقعہ پیش آیا تھا

متعلقہ عنوان :