اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت بنگلہ دیش میں ممنکہ طور پر مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی کی سزادئیے جانے کے خلاف پرسوں آبپارہ سے UN آفس تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا

منگل 5 جنوری 2016 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت بنگلہ دیش میں ممنکہ طور پر سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی کی سزادئیے جانے کے خلاف7 جنوری کوآبپارہ سے UN آفس تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔اس حوالے سے اہم اجلاس آج ہو گا۔احتجاجی مارچ کی قیادت زبیر حفیظ ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ،راجہ عمیر میر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد،حافظ ادریس ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کریں گئے۔

اس حوالے سے راجہ ارسلان احمدسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آبادکا کہنا ہے کے وزارت خارجہ اب تک بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے معاملے پر بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ممنکہ طور پر مطیع الرحمن نظامی سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ کو پھانسی کی سزادئیے جانے کے خلاف سفارتی سطح پر کوشیشیں کرے۔ان کا مزید کہنا تھاکے انافراد کاجرم 71 ء میں پاکستان اور پاکستانی فوج کاساتھ دیناہے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پاکستان کے خلاف نفرت میں پاگل ہوگئی ہے اگر بنگلہ دیشی حکومت کومحب وطن پاکستانیوں کے قتل سے نہ روکاگیاتواس کے پاکستان کے خلاف اقدامات بڑھ جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نے مشرقی پاکستان میں فوج کا ساتھ دینے والے محب وطن پاکستانیوں کی سزا پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا پہلے ملا عبدالقادر کو ظالمانہ سزا سنا کر پھانسی دے دی گئی اور اب مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :