ائیربیس سے ایک اور حملہ آور کی لاش مل گئی ‘ مارے گئے حملہ آوروں کی تعداد چھ ہوگئی ‘ رپورٹ

منگل 5 جنوری 2016 13:36

پٹھان کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) بھارتی فورسز چوتھے روز بھی پٹھان کوٹ ائیر بیس کو کلیئر نہ کرواسکیں ‘ ائیربیس سے ایک اور حملہ آور کی لاش مل گئی ‘ مارے گئے حملہ آوروں کی تعداد چھ ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹھان کوٹ ائیر بیس میں ایک حملہ آور ابھی تک ایئربیس میں موجود ہے جس تک پہنچنے کیلئے فورسز اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئی ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق ابیر بیس سے ایک اور حملہ آور کی لاش مل گئی جس کے بعد مارے گئے حملہ آورکی تعداد چھ ہوگئی ۔

بھارتی ایئرفورس کے ترجمان روشیل ڈی سلوا کے مطابق ایئربیس میں حملہ آور کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی۔ ایلیٹ نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے میجر جنرل دشیانت سنگھ نے بتایاکہ ایئربیس پر آپریشن اْس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام حصے کلیئر نہیں کرا لیے جاتے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کی صبح ہونے والے اس حملے کے حوالے سے دو مرتبہ ایسا معلوم ہوا کہ آپریشن ختم ہوچکا ہے تاہم اچانک ہی ایئربیس کی فضا دوبارہ سے گولیوں اور دھماکوں سے گونج اٹھی۔

دشیانت سنگھ نے بتایا کہ ہفتے کی شام تک 4 حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ‘ 2 حملہ آور ایئربیس میں موجود تھے اور سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ کر رہے تھے تاہم پیر کی شام ایک اور حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو جمعے کو ممکنہ حملوں سے متعلق خبردار کیا گیا تھا ‘فضائی نگرانی کرنے والے آلات نے بھی حملہ آوروں کی نشاندہی کرلی تھی جس سے حکام کی اس ساری صورتحال کو دیکھنے کی صلاحیت پر شدید تنقید کی گئی ۔

سنگھ نے بتایا کہ ایئربیس کو مکمل طور پر کلیئر قرار دینے میں طویل وقت لگ سکتا ہے کیونکہ یہ 2000سے زائد ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں جنگلات اور لمبی گھانس بھی شامل ہے۔ایئربیس کے کمانڈر آفیسر لیفٹیننٹ جے ایس دھامون نے اسے ایک منی سٹی قرار دیاجہاں گھر اور بچوں کا اسکول بھی موجود ہے فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آخری دہشت گرد ایئربیس کی اْس عمارت سے فائرنگ کر رہا ہے جو رہائشی علاقے میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :