گیس کی طویل بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ‘عوام کی مشکلات میں اضافہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 13:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء) سرگودھا میں گیس کی طویل بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے بچے اور بڑے دفاتر اور سکولوں میں بغیر کچھ کھائے پیئے جانے پر مجبور ہیں کمپریسر لگاکر لوگوں کی اکثریت نے گیس کھینچنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے گیس بالکل ہی نہیں آرہی نہ ہی گیس کمپریسر لگانے والوں کیخلاف محکمہ سوئی گیس کوئی کاروائی کررہا ہے گیس صبح 8 بجے ہی بند کردی جاتی ہے جو تمام دن نہیں آتی لوگ مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا وغیرہ خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو حکومت کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئینگے اس لئے وزیر اعظم فوری طور پر صبح‘ دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس کی فراہمی کے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :