ڈاکٹر عاصم حسین کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 13:14

ڈاکٹر عاصم حسین کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت سکیورٹی میں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کے حوالے کر دیا۔نیب نے احتساب عدالت سے پندرہ روز کے ریمانڈ کی توسیع کی تھی۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نیب اور رینجرز کے الزامات ایک جیسے ہیں، نیب 18دفعہ پہلے تفتیش کر چکی ہے ، ریسرچ رہورٹ کو بیناد بنا کر تفتیش کی جار ہی ہے اور بار بار تفتیش کی جا رہی ہے، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید ریمانڈ نہیں بنتا، مستحکم ادارے کو ہراساں کر کے تباہ کیا جا رہا ہے۔

نیب کے وکیل نے عدالت میں ماہر نفسیات ایس ایم ہارون کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ پیش کی ۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو فوری طور پر فوری اسپتال داخل کروایا جائے ، ڈاکٹر عاصم حسین ذہنی طور پر پریشان ہیں اورخود کشی بھی کر سکتے ہیں۔ جبکہ عدالت میں نیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے اٹھائیس کمپنیوں کی مدد کی گئی جس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے ، ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میںاسی فیصد تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :