پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ‘عرفان صدیقی
منگل 5 جنوری 2016 13:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ‘سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران معاملے پر بات چیت ہوگی ‘ میڈیا کو سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر مثبت رپورٹنگ کرنی چاہیے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی وجہ سے ہمارے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں نے دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدے کر رکھے ہیں۔ اسی طرح پاکستان اور ایران کے بھی دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں کیونکہ ایران نے 1965ء میں بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا تھا۔(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان دونوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ نہیں کرنا چاہتا اس لئے کسی کی بھی طرفداری نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران ہم ان سے اس معاملے پر بات کریں گے اور اسی طرح ایران سے بھی بات کر کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سری لنکا کے دورے سے واپسی پر اس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گے جبکہ ہمارے وزارت خارجہ نے تو پہلے ہی دونوں اسلامی ممالک کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی نہ صرف خطے کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ پوری امت مسلمہ پر اثرات مرتب کرے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ترکی اور دوسری مسلم ریاستوں کو چاہیے کہ وہ وہ وزارت خارجہ کی ملاقات رکھیں اور اس میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر مثبت رپورٹنگ کرنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.