سری لنکا کا پاکستان سے جے ایف17تھنڈر طیاروں کی خریداری پر غور، سری لنکا کو بھارت کی جانب سے دھمکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 12:15

سری لنکا کا پاکستان سے جے ایف17تھنڈر طیاروں کی خریداری پر غور، سری لنکا ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ سر کاری دورے پر سری لنکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین آٹھ معاہدوں پر دستخط بھی کئیے گئے جبکہ سری لنکا کی پاکستان سے جے ایف17تھنڈر طیاروں کی خریداری سے متعلق بات چیت بھی متوقع تھی لیکن یہ سب کچھ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت سے برداشت نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

بھارت نے سری لنکا کو پاکستا ن سے طیاروں کی خریداری سے روکتے ہوئے طیاروں کی خریداری بھارت سے کرنے پر اصرار کیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے سری لنکا کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر سری لنکا نے پاکستان سے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تو بھارت سری لنکا کو دیا جانے والا 400 ملین روپے کا قرضہ روک لے گا۔