ہیلری کلنٹن نے اڑن طشتریوں کا راز بتانے کے لیے شرط عائد کر دی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 5 جنوری 2016 12:09

ہیلری کلنٹن نے اڑن طشتریوں کا راز بتانے کے لیے شرط عائد کر دی

امریکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری2016ء)سازشی نظریات پر یقین رکھنے والوں کو اسی لمحے کا انتظار تھا۔ ہیلری کلنٹن سے عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئی تو اڑن طشتریوں کے راز پر سےپردہ اٹھائیں گی۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئیں تو ایریا 51(نیواڈا میں قائم بیس، جہاں تک رسائی بہت مشکل ہے، خفیہ ٹسٹ اسی علاقے میں کیےجاتے ہیں) کے پیچھے چھپی سچائی کو سامنے لے کر آئیں گی۔

(جاری ہے)

2014 میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 77 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ خلائی مخلوق اکثر زمین پر آتی جاتی رہتی ہے۔سازشی نظریات پر یقین رکھنے والے افراد کو یقین ہے کہ امریکی حکومت کا رابطہ خلائی مخلوق سے ہوچکا ہے مگر حکومت اس بات کوکئی عشروں سے چھپا رہی ہے۔ ہیلری کلنٹن کی مہم کے چیئرمین جون پوڈسٹا نے بھی یو ایف او فائلز کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ امریکی عوام حقیقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ جون نے ذاتی طور پر بھی اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کا کہا ہے۔ ہم ایریا 51 میں جانے کےلیے ایک ٹاسک فورس بھی بنا سکتے ہیں۔