امیگریشن ہال میں رش کے باعث لاہور ائیر پورٹ میدان جنگ بن گیا ‘دبئی پلٹ خاندانوں میں تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش

منگل 5 جنوری 2016 11:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) دبئی سے آنے والے دو خاندانوں میں جھگڑے سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ میدان جنگ بن گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304پر آنے والے دو خاندانوں میں امیگریشن ہال میں رش کے باعث لائن توڑنے پرہاتھا پائی ہوگئی اور دیکھتے دیکھتے صورتحال شدید جھگڑے تک پہنچ گئی۔ اس دوران دونوں طرف سے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی گئی۔ ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور وہاں موجود دوسرے مسافروں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا۔

متعلقہ عنوان :