وزیراعظم کی سری لنکن صدر سے ملاقات ‘دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 5 جنوری 2016 11:37

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں سری لنکا کے صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب ہوئی ، توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ،وزیراعظم کی سری لنکن صدر سے ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نوازشریف روایتی انداز میں سری لنکا کے صدارتی محل پہنچے، سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔

خاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمرا ہ ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔کولمبو میں وزیراعظم نوازشریف اور سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہورہی ہے۔وزیراعظم نوازشریف پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں وزیر اعظم کے ہمراہ معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت وزراء اور اعلیٰ حکام موجود ہیں ۔سری لنکن وفد کی قیادت صدر میتھیر پالا سری سینا نے کی ۔

متعلقہ عنوان :