بلو چستان کے ضلع بو لان میں کو ئلہ کا نوں میں حادثا ت کے نتیجے میں 2کان کن جاں بحق

منگل 5 جنوری 2016 00:09

لہڑی+ہر نا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 4جنوری۔2016ء)بلو چستان کے ضلع بو لان کے علا قے مچ اور ہر نا ئی کے علا قے شاہرگ میں کو ئلہ کا نوں میں حادثا ت کے نتیجے میں 2کان کن جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز بلو چستا ن کے علا قے مچ میں کوئلہ کان میں کرنٹ لگنے سے نور علی نا می کا ن کن جاں بحق ہو گیا مذکو رہ مزدور حاجی مولابخش کوئلہ کان میں کام کررہا تھا کہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جن کی نعش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال مچ لے جایا گیا جسے بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردیا گیا اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

علاوہ ازیں ہر نا ئی کے علا قے شاہرگ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ضلع پشین کے رہا ئشی کان کن امین اللہ جاں بحق ہو گیا جن کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے مزید کارروائی شاہرگ لیویز کررہی ہے ۔