بارکھان، نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

پیر 4 جنوری 2016 22:48

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء ) بارکھان کے علاقے لہمہ زرین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالخالق ولد عبداﷲ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بستی لہمہ زرین میں عبدالخالق ولد عبداﷲ عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اچانک فائر کرکے فرار ہوگئے مقامی لوگوں نے فوری طور پر نعش کو سول ہسپتال بارکھان پوسٹ مارٹم کیلئے پہنچایا۔ڈاکٹر کے مطابق مقتول کو دو فائر سینے پر لگے ہیں جن سے ان کی وفات ہوگئی ہے ۔جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی ہے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے لگائے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :