تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ بدقسمتی ہے، مسلم امہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ دہشتگرد قوتیں اٹھا سکتی ہیں، پاکستان مسائل کا پر امن حل چاہتا ہے

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ کابیان

پیر 4 جنوری 2016 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملہ بدقسمتی اور قابل مذمت ہے، مسلم امہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ دہشتگرد قوتیں اٹھا سکتی ہیں، پاکستان مسائل کا پر امن حل چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کوسعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر تشویش ہے، تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملہ بدقسمتی اور افسوسناک ہے، ترجمان نے کہا کہ سفارتی عملے اور مشن کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے ، مسلم امہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ دہشتگرد قوتیں اٹھا سکتی ہیں، پاکستان مسائل کا پر امن حل طریقے سے حل چاہتا ہے ۔