Live Updates

سرتاج عزیز سعو دی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی پر فوری اسمبلی کو اعتماد میں لیں، تحریک انصاف کا حکومت سے مطالبہ

ہمیں قومی یکجہتی کا ثبوت دینا ہوگا ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سعو دی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی پر فوری طور پر اسمبلی کو اعتماد میں لیں،پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کے خطیمیں بڑے گہرے اثرات مرتب ہونگے ہم غافل نہیں رہ سکتے۔

ہمیں قومی یکجہتی کا ثبوت دینا ہوگا قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں ایک تشویش ناک صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے۔یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر خارجہ فوری طور پر اسمبلی کو اعتماد میں لیں۔

(جاری ہے)

۔اس صورتحال پر حکومت کا کیا موٴقف ہے اور ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اسکیم کو مسترد کرتے ہیں اور قومی اسمبلی میں اسکی بھرپورمخالفت کریں گے ،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی ایران سعودی عرب کشیدگی سنجیدہ معاملہ ہے۔حکومت کیا سوچ بچار کر رہی ہے ایوان کو بتایا جائے۔اس کشیدگی کے خطے میں بہت زیادہ اثرات مرتب ہونگے۔

حکومت اتنا تو بتا دے کہ وہ کیا کردار ادا کر رہی ہے یا کرنا چاہتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس حساس معاملے پر یکسوئی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایران سعودی عرب کشیدگی پر حکومت اور اپوزیشن میں تفریق نہیں ہونی چاہئے۔ہم سب کو اس اہم معاملے پر یکجہتی دکھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران دونوں سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ایران کے ساتھ ہمارے اقتصادی اور معاشی تعلقات ہیں گیس پائپ لائن بھی بن رہی ہے۔

پاکستان میں بڑی تعداد میں اہل تشیع بستے ہیں۔ ہمیں قومی نقطہ نظر اجاگر کرنا ہوگا۔ہم اس اہم معاملے سے غافل نہیں رہ سکتے۔ حکومت کوئی تو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس پر پالیسی بیان کب دے گی۔ تحریک انصآف کی شیری مزاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران آمنے سامنے ہیں۔حکومت پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دے۔پاکستان میں احتجاج ہو رہا ہے۔۔اور یہ ایک بڑا فرقہ وارانہ ایشو بن سکتا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات