پاکستان کا ایران ،سعودی عرب کشیدہ تعلقات پر اظہار تشویش

مسلم امہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ دشمن قوتیں اٹھائیں گی،ترجمان دفترخارجہ

پیر 4 جنوری 2016 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) دفتر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ دشمن قوتیں اٹھائیں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملہ بدقسمتی ہے،دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات پر پاکستان کو شدید تشویش ہے،پاکستان مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی پرزور مذمت کی ہے،پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان بھارتی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے،پاکستان پٹھان کوٹ دہشتگردی واقعہ میں متاثرہ خاندان کے ساتھ اس دکھ درد میں برابر کے شریک ہے