عشق رسول ﷺ انسانیت کی معراج ہے۔پیر مسعود عالم صدیقی، سیرت النبی ﷺ کی تقلید ہی عا لم اسلام کی خوشبختی کی ضامن ہے،محمود قادری

دربار عالیہ قادریہ وانجمن غلامانِ مصطفی کے تحت گلشن معمار میں منعقدہ سیر ت کا نفر نس سے مقررین کا خطاب

پیر 4 جنوری 2016 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) عشق رسول ﷺ انسانیت کی معراج اور اسرار ورمو زوکے پر دوں میں لپٹے عرفان و آ گہی کے سر بستہ رازوں سے انسانی قلب کو منور کر کے اس سے فانی وابدی دنیا میں کامیابی و کامرانی سے سر فر از کر نے کا باعث ہے سرور کا ئنات ﷺ کی تا بانیو ں نے کُل عالم اسلام کو منور کیا ان خیالات کا اظہار معروف اسکالر پیر طر یقت مسعود عالم صدیقی قا دری نے دربار عالیہ قادریہ وانجمن غلامانِ مصطفی کے تحت گلشن معمار میں منعقدہ سیر ت کا نفر نس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے انھو ں نے کہا کے سیر ات النبی ﷺکی تقلید ہی عالم اسلام خو شبختی کی ضامن ہے آج کا پر یشان مسلمان اگر سیر ت طیبہ کے دامن کو تھام لے تو اسکے قلبِ و ظاہر ی و دنیا وی و اخروی اندھیرے چھٹ جا ئیں اور زمانے کی ہر خوشی اس کے دامن گیر ہو ۔

(جاری ہے)

نبی کریم ﷺ کا میلاد منا نا اور ذکر کرنا شہا دت عظمی اور نعمتِ عظیم ہے اور عشق کا سوز عطیہ خدا وندی ہے کہ رب کریم نے اپنے پیارے حبیب کے ذکر کی تو فیق عنا یت کی اور یہ سعا دت وثناء بیا ن کر نے اور سنے والے کے لئے یکساں با عث خیر وبرکت ہے انھوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ انتشار اور دینی و دنیاوی معا شرتی مسا ئل کا شکار ہے جبکہ اﷲ اور اسکے حبیب ﷺ کاذکر ہی امت کے جملہ مسا ئل کا حل ہے۔اﷲ اور اسکے ﷺکے ذکر سے نہ صر ف ہم اپنی دنیوی اور اخروی زندگی کو کامیا بی سے ہمکنار کر سکتے ہیں بلکہ بنی نو ع انسان کی رہبری کے فرائض بھی بخو بی انجام دے سکتے ہیں ۔کا نفرنس سے قاری عزیزالدین،صوفی شعیب احمد، پیر نثار شاہ سمیت و دیگر علماء و مشا ئخ نے بھی خطاب کیا۔