دبئی سے آنیوالے دو خاندانوں میں جھگڑے سے ائیر پورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا

پیر 4 جنوری 2016 22:32

دبئی سے آنیوالے دو خاندانوں میں جھگڑے سے ائیر پورٹ کا احاطہ میدان جنگ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) دبئی سے آنے والے دو خاندانوں میں جھگڑے سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ میدان جنگ بن گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304پر آنے والے دو خاندانوں میں امیگریشن ہال میں رش کے باعث لائن توڑنے پرہاتھا پائی ہوگئی اور دیکھتے دیکھتے صورتحال شدید جھگڑے تک پہنچ گئی ۔ اس دوران دونوں طرف سے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی گئی ۔ ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور وہاں موجود دوسرے مسافروں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا ۔