کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغازمندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 219.82 پوائنٹس کی کمی سے 33009.13 پوائنٹس پر بند
پیر 4 جنوری 2016 22:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 219.82 پوائنٹس کی کمی سے 33009.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 219.82 پوائنٹس کی کمی سے 33009.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 131.30 پوائنٹس کی مندی سے 19433.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 143.46 پوائنٹس کی کمی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 432.32 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 68.09 پوائنٹس کی کمی سے 15403.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 100.56 پوائنٹس کی مندی سے 11944.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
ال شیئر اسلامک انڈیکس 67.41 پوائنٹس کی کمی سے 15593.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 88 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 224 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 150 روپے کے اضافہ سے 6100 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا پاکستان کے حصص کی سودے بھی 134.75 روپے کی تیزی سے 3300 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی مری بیوریج اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری بیوریج کے حصص کی قیمت 49.15 روپے کی مندی سے 939.68 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 29.99 روپے کی کمی سے 640 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 63.80 روپے سے شروع ہو کر 66.42 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 85 لاکھ 65 ہزار 500حصص کے سودے 14.00 روپے سے شروع ہو کر 13.98 روپے بند بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 10 کروڑ 96 لاکھ 19 ہزار 930 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 28 کروڑ 82 لاکھ 12 ہزار 180 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 70 کھرب 25 ارب 69 کروڑ 97 لاکھ 29 ہزار 830 روپے سے کم ہو کر 69 کھرب 82 ارب 1 کروڑ 99 لاکھ 35 ہزار 289 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.