جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کی امتحانی تاریخ کا اعلان

پیر 4 جنوری 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے امتحانی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات 08 جنوری تا15 جنوری 2016 ء نیوکلاس رومز فیکلٹی آف سائنس نزد شعبہ فزیالوجی صبح 10:00 تا دوپہر 1:00 بجے منعقد ہوں گے۔