جامعہ کراچی: شعبہ کیمیاء کے زیراہتمام چوتھی بین الاقوامی کانفرنس 08 جنوری کو منعقد ہوگی

پیر 4 جنوری 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیاء اور انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کے اشتراک سے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’انوائرمینٹل ہاریزن ویلونگ اینڈ کنزرونگ نیچر‘‘ کی افتتاحی تقریب جمعہ 08 جنوری 2016 ء کودوپہر 3:00 بجے ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کریں گے۔دیگر مقررین میں سرپرست اعلیٰ آئی سی سی بی ایس پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن، ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری ،رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر عارف کمال ،پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتازاور شعبہ کیمیاء کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شامل ہیں۔