سعودی عرب کاسفارتی تعلقات کے بعد ایران کے ساتھ فضائی رابطے اور تجارتی تعلقات بھی ختم کرنے کا اعلان

ایرانی زائرین کے سعودی عرب آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،سعودی وزیر خارجہ

پیر 4 جنوری 2016 22:28

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سعودی عرب نے سفارتی تعلقات کے بعد ایران کے ساتھ فضائی رابطوں کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ایرانی شہریوں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ سعود ی عرب ایران کے ساتھ فضائی رابطوں کے ساتھ ساتھ تمام تجارتی تعلقات بھی ختم کر رہاہے۔

(جاری ہے)

سعودی شہریوں کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ایرانی زائرین کے سعودی عرب آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔انکا کہنا تھاکہ ایران سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ملک میں موجود ایرانی سفارتکاروں کو 48گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی دیدی تھی جس کے بعد بحرین ،سوڈان اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے سفارتکاروں کو ایران سے واپس بلا لیاہے۔