فاٹااصلاحاتی کمیٹی میں تمام لیگی ممبران پر مشتمل ہیں ، ہم اس سے مطمئن نہیں، کمیٹی میں فاٹا کو بھی نمائندگی نہیں دی گئی، موجودہ حکومت فاٹامیں اصلاحات لانے میں سنجیدہ نہیں ، فاٹا کیلئے ایک ہزار ارب روپے کا پیکیج دیا جائے

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ فاٹااصلاحاتی کمیٹی میں سارے ممبران مسلم لیگ (ن) کے ہیں ، ہم اس کمیٹی سے مطمئن نہیں، کمیٹی میں فاٹا کو بھی نمائندگی نہیں دی گئی، موجودہ حکومت فاٹا میں اصلاحات لانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، فاٹا کیلئے ایک ہزار ارب روپے کا پیکج دیا جائے۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ بعض میڈیا چینل احسن اقبال کی غلط بیانیوں کو درست کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں، فاٹا کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، پندرہ لاکھ آئی ڈی پیز بے گھر ہوئے بیٹھے ہیں، لیکن فاٹا کی عوام کو پوچھا ہی نہیں جا رہا،1947ء میں فاٹا کی عوام نے کشمیر کو آزادکروایا، آج ان کی تو اپنی اسمبلی اور اپنا وزیراعظم ہے لیکن جس نے آزاد کروایا اس کو کوئی نہیں پوچھتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹااصلاحاتی کمیٹی میں سارے ممبران مسلم لیگ (ن) کے ہیں ، ہم اس کمیٹی سے مطمئن ہیں، کمیٹی میں فاٹا کو بھی نمائندگی نہیں دی گئی، موجودہ حکومت فاٹا میں اصلاحات لانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، فاٹا کیلئے ایک ہزار ارب روپے کا پیکج دیا جائے اور فاٹا اصلاحاتی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے، فاٹا کیلئے سالانہ صرف سولہ ارب روپے دیئے جاتے ہیں اتنے تو حکمران اسلام آباد کی سڑکوں پر لگا دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :