مذاکرات کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کا موقف واضح ہے ، مذاکرات میں تعطل پیدا کرنے والے عناصر ناکام ہوں گے، سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر غیر جانبدار رہیں گے

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کی حکومتیں کلیئر ہیں، مذاکرات میں تعطل پیدا کرنے والے عناصر ناکام ہوں گے، سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر غیر جانبدار رہیں گے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، فاٹا کے لوگوں اور ہم خیال گروپوں کو بلا کر ان کا موقف سن رہے ہیں،کوشش ہو گی کہ تین سے چار ماہ میں اس معاملے پر کام مکمل کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے،مذاکرات کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کی حکومتیں کلیئر ہیں، مذاکرات میں تعطل پیدا کرنے والے عناصر ناکام ہوں گے، سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر غیر جانبدار رہیں گے اور اس معاملے پر مثبت کردار ادا کریں گے