سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ سال 2015 کے د وران شہریوں کو کل120575 لرننگ پرمٹ جاری کئے

پیر 4 جنوری 2016 22:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ سال 2015 کے د وران شہریوں کو کل120575 لرننگ پرمٹ جاری کئے جبکہ کل فریش ڈرائیونگ لائسنس 31296جاری کیئے گئے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال5 201 کے دوران شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہو ئے ڈرائیونگ ر وڈ ٹیسٹ اور ٹریفک سائن بورڈز ٹیسٹ کے ٹیسٹنگ نظام کے عمل کو انتہائی صاف وشفا ف بنا تے ہوئے اور میرٹ کے اصولوں کو مدِ نظر رکھ کر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے انہوں نے بتایا کہ سال5 201 کے دوران14718کاپی والے لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس اور اپنی مدت پوری کرنے والے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنسوں کو ری نیو کیا گیا 1526ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیئے گئے 1275لائسنسوں کی انڈورسمنٹ کی گئی1582انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے جبکہ 120575 لرننگ پرمٹ جاری کرتے ہوئے 31296 فریش ڈرائیونگ لائسنس جاری کیئے جن میں موٹر سائیکل، کار ، جیپ،LTV اورHTV ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ رواں سال 2016کے دوران بھی راولپنڈی ٹریفک پولیس عوام الناس کے لیئے اپنی خدمات کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے صاف وشفاف نظام اور میرٹ پر شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :