وفا قی دارلحکومت میں پولیس کی کاروائی،مختلف جرائم میں ملوث10ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 4 جنوری 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وفا قی دارلحکومت میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جرائم میں ملوث10ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے مو با ئل فون ، زیورات،1کلو 720گر ام چرس ، 05لیٹر کھلی شرا ب ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 03پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔تفصیلا ت کے مطا بق پیر کو تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم عا بد محمو د کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم حسین ما لک کو گرفتار کرکے اس سے 400گر ام چرس بر آمد کرلی۔ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے کا ر چوری کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم نعیم خان کے انکشاف و نشاند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم غلا م رسول کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 320گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ رمنا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم محمد آ صف کو گرفتار کرکے اس سے کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، مو با ئل فون اور زیورات بر آمد کرلیے۔ تھا نہ نیلو ر پولیس نے دوران گشت ملزم جو اد نعیم کو گرفتار کرکے اس سے ایک عدد ریو الو ر 32بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ جبکہ دوران گشت ملزم محمد سا جد اقبا ل سے پا نچ لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لیے گئے ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران تین پیشہ ور بھکاریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی

متعلقہ عنوان :