ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ قابل مذمت ہے: پاکستانی دفتر خارجہ

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 22:15

ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ قابل مذمت ہے: پاکستانی دفتر خارجہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان کی جانب سے اپنے موقف جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ قابل مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے سفارتی عملے اور مشن کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان کو دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔ دونوں ممالک کو معاملات پرامن طریقے سے حل کرنے چاہیں۔