سندھ اولمپک ایسوسی ایشن،سید زاہد علی رضوی سینئر نائب صدر اور محمد اقبال نائب صدر منتخب

پیر 4 جنوری 2016 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کاجنرل کونسل نے سید زاہد علی رضوی کو سینئر نائب صدر اور محمد اقبال کو نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن منتخب کر لیا گیا ہے ، ایس او اے اسکول گیمز 2016 کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ کراچی اولمپک ایسوسی ایشن کو الاٹ کر دئیے گئے ہیں اسکول گیمز 9سے 11 فروری تک کراچی میں منعقد ہونگے جس میں سندھ بھر سے اسکول شرکت کریں گے۔

اسکول گیمز میں اتھلیٹک ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، کراٹے، ہاکی، فٹبال، نیٹ بال، تائی کوانڈو، جوڈو، والی بال، تھرو بال،رسہ کشی اور جمناسٹک شامل ہیں، آئندہ ہفتے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کر کیا گیا ہے جس میں تمام کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ پیر کوسندھ اولمپک ایسوسی ایشن کاجنرل کونسل کا اجلاس ڈاکٹر جاوید یوسف کے زیر صدرات منعقد ہوا جس میں الحاق شدہ صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور ڈویژنل اولمپک ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ گیمز کرانے کی بھی منظوری دی گئی ہے اور سندھ گیمز 2016 کو چھ ایڈیشن میں تشکیل دیا گیا ہے ہر ایڈیشن میں پانچ کھیلوں کو شامل کیا جائے گا اور مختلف شہروں میں اس کا نعقاد ڈریژنل اولمپک ایسوسی ایشنز کے تعاون سے ہو گا۔سندھ گیمز 2016 کا پہلا ایڈیشن کراچی میں اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد ہو گا جبکہ دوسرا ایڈیشن بینظیر آباد میں اگست میں ہو گا اور تیسر اایڈیشن حیدرآباد میں دسمبر میں انعقاد ہو گا۔

سندھ گیمز کا چوتھا ایڈیشن لاڑکانہ میں فروری 2017 میں ہوگااور پانچواں ایڈیشن میرپورخاص میں جون میں منعقد ہو گا جبکہ چھٹا اور آخری ایڈیشن سکھر میں ستمبر میں منعقد ہو گا۔اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کے انتخابات بھی منعقد ہوئے جس میں درج ذیل شخصیات منتخب ہوئیں۔ ایفیلیشن کمیٹی: سیلم پراچہ(چےئرمین) اعجازالحق، محمد ارشد، محمد ادریس(ممبرز)، کلچر کمیٹی: سید زاہد علی رضوی(چےئرمین)، راؤ سیلم، رضاالللہ خان، نثار شیخ،نجم خان(ممبرز)ڈسیپیلین کمیٹی: نثار احمد صدیقی(چےئرمین)، جاوید خان، جاوید بشیر، سادیہ قریشی (ممبرز)ایجوکیشن کمیٹی: زیڈ ایچ یوسف زئی(چےئرمین)، سہیل انور، اسامہ علی، طاہر خانزادہ (ممبرز)الیکشن کمیٹی: ڈاکٹر جاوید یوسف (ثےئرمین)، سیلم پراچہ، اختر خان درانی، حسن بلوچ،محمد اکرم (ممبرز)فنانس و پرچیس کمیٹی: سرفراز عابد(چےئرمین)، عبدالمک، سید گوہر رضا(ممبرز)اسپورٹس کمیٹی: محمد اقبال(چےئرمین) ، اظہار حسین زیدی، وجاہت حسین مکانی، مسعود اختر، محمد صدیق، حسن عسکری(ممبرز)اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چند مفاد پرستوں عناصر کے ٹولے کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا نام استمعال نہیں کرنے دیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گے۔

اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملے پر آئی او سی اور اولمپک کونسل آف ایشیاکو مبارک باد پیش کی ۔۔بزمی

متعلقہ عنوان :