وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سینئر صحافی اسد منیر بھٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 4 جنوری 2016 21:47

لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور پریس کلب کے لائف ممبر اور سینئر صحافی اسد منیر بھٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔