لاہور پولیس کا مبینہ طور پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے روٹ سے دھماکہ خیزموادبرآمدکرنے کا دعوی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) لاہور پولیس نے مبینہ طور پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے روٹ سے دھماکہ خیزموادبرآمدکرنے کا دعوی کیا ہے-پولیس کے مطابق ہنجر وال پلی سے لوہے کے ڈبے میں رکھا ہوا دس کلو بارودی مواد ‘ اڑھائی کلو بال بیرنگ اور پٹرول سے بھرے ڈبوں کے ساتھ ریموٹ برآمد کیاگیا ہے۔ نواب ٹاون پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ شک گزرنے پر پلی کو چیک کیا گیا اور پھر بارودی مواد برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کچھ دیر پہلے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا قافلہ اسی پلی سے گزر کر اسلام آباد روانہ ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پورے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ کچھ افراد کو شامل تفتیش کر کے پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج تلاش کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بم برآمد کرنے والی پولیس پارٹی کو انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔