پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ڈوپنگ میں معطلی کے خلاف آئی سی سی سے اپیل کرنے کا فیصلہ
ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ڈوپنگ میں معطلی کے خلاف آئی سی سی سے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ یاسرشاہ کے بی سمپل کا ٹیسٹ نہیں کرایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو چند معلومات آئی سی سی سے درکار تھیں جو اسے مل گئی ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اس معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز کے موقع پر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا۔ 27 دسمبر کو آئی سی سی نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔یاسرشاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں کلورٹالیڈون نامی عنصر سامنے آیا ہے جو واڈا کے قوانین کے مطابق ایک ممنوع دوا ہے۔(جاری ہے)
اخباری اطلاعات کے مطابق یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے بلڈ پریشر کے لیے اپنی بیوی کی دوا استعمال کی تھی۔
واڈا کے قوانین کے تحت معطل کھلاڑی اپنے بی سمپل کے ٹیسٹ کا کہہ سکتا ہے اور اگر وہ ایسا نہ چاہے تو پھر 14 روز میں اسے اپنی معطلی کے فیصلے پر اپیل کاحق حاصل ہوتا ہے۔29 سالہ یاسر شاہ گزشتہ سال پاکستان کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے تھے انھوں نے ٹیسٹ میچوں میں 49 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ان کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں پاکستان نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.