ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مخالف کرنے والوں کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا، چھوٹے تاجروں کی طرف سے رضاکارانہ ٹیکس کی مخالفت کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں، کبھی کسی سیاسی رہنماسے ہڑتالوں کے لئے حمایت نہیں مانگی،آئندہ 3 سال میں 10لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر اور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس

پیر 4 جنوری 2016 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مخالف کرنے والوں کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا، چھوٹے تاجروں کی طرف سے رضاکارانہ ٹیکس کی مخالفت کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے کبھی کسی سیاسی رہنماسے ہڑتالوں کے لئے حمایت نہیں مانگی،آئندہ تین سال میں 10لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے ۔

وہ پیر کویہاں دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم حکومت نے نہیں دی بلکہ ہم نے خود لی ہے چھوٹے تاجروں کی طرف سے رضا کارانہ ٹیکس کی مخالفت کرنیوالوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سیاسی رہنما سے ہڑتالوں کے لئے حمایت نہیں مانگی ، نعیم میر نے کہا کہ 6ماہ کی کوشش کے بعد تاجروں کے لئے رضاکارانہ ٹیکس سکیم حاصل کی اس حوالے سے حکومت نے ہمارے زیادہ تر مطالبات تسلیم کئے، یہ سکیم ملک کے چھوٹے تاجروں کے لئے ہے ، انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے لئے چندہ لینے والے رضا کارانہ سکیم کی مخالفت کر رہے ہیں، رضاکارانہ ٹیکس سکیم کے تحت 35لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ کی مخالفت کر رہے ہیں، رضاکارانہ ٹیکس سکیم کے تحت 35لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے ، سیاسی مسائل میں تاجروں کو نہ الجھایا جائے اس سکیم کی حد 5کروڑ تک ہے ، اربوں کھربوں کی بات بے بنیاد ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کا استحصال نہ کیا جائے ، ٹیکس کی حدود مقرر کرنے کے لئے تاجر تجاویز دی جائیں، تاجر کسی بھی سیاسی جماعت کے آلہ کار نہیں بنیں گے ، انہوں نے کہا کہ حلال کی کمائی کو کالا دھن کہنے والوں کو شرم آنی چاہیئے ، تاجروں کے سوئس بنکوں میں اکاؤنٹس تو نہیں ہیں، تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں،رکاوٹیں کیوں پیدا کی جا رہی ہیں، نعیم میر نے کہا کہ انجمن تاجران میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے ، آئندہ تین سال میں 10لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے ،رضا کارانہ ٹیکس سکیم سے ملکی تقدیر بدلے گی۔

متعلقہ عنوان :