قاضی خلیل اﷲ روس میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر، نفیس ذکریا دفتر خارجہ کے نئے ترجمان ہونگے

پیر 4 جنوری 2016 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) قاضی خلیل اﷲ کو روس میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا جبکہ محمد نفیس ذکریا دفتر خارجہ کے نئے ترجمان مقرر کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ کو روس میں پاکستان کا نیاسفیر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محمد نفیس ذکریا دفتر خارجہ کے نئے ترجمان مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف نے ان تعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ نفیس ذکریا جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔نفیس ذکریامختلف ممالک میں کئی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں ۔وہ جمعرات کو دفتر خارجہ میں پہلی بریفنگ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :