وفاقی وزیر داخلہ اور وزیرا علیٰ پنجاب مابین ملاقات ، امن و امان کی مجموعی صورتحال اوربلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 4 جنوری 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں پنجاب سمیت ملک کی امن و امان کی مجموعی صورتحال اوردیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریفسے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں پنجاب سمیت ملک کی امن و امان کی مجموعی صورتحال اوردیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پرپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے،اس موقع پر سیکیوٹی انتظامات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :