پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 88 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

پیر 4 جنوری 2016 20:34

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 88 ویں سالگرہ کل( منگل) ملک بھر میں منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تمام ضلعی دفاتر میں تقریبات منعقد ہوں گی ، جس میں کیک کاٹے جائیں گے اور ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ کراچی میں سالگرہ کی تقریب پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی ، جس سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے ۔