رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت ملے گی ـ‘ ظہیر بھٹہ

ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ سے معاشی بحران کا خاتمہ ہوگا ‘ چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 4 جنوری 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لیے رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے اجراء کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رضان کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سی ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت ملے گی اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ سے ملک میں معاشی بحران کا خاتمہ ہوگا اور حکومت کو کاروبار زندگی چلانے کیلئے آئی ایم ایف جیسے اداروں سے قرضہ لینے سے نجات مل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ظہیربھٹہ نے کہا کہ اس اسیکم سے ایک جانب ملک یمں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی تو دوسری جانب حکومت اور تاجروں کے درمیان تعلقات مضبوط ہونگے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سے ٹیکس نیٹ بڑھے گا اور موجودہ ٹیکس دہندگکان پر سے بوجھ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سکیم کا مقصد نان فائیلر کو رجسٹر کرنا ، معیشت کو دستاویزشکل دینا اور بلیک اکنامی کا خاتمہ ہے ۔یہ سکیم ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی جس سے تاجر برادری اپنے ذمے کا ٹیکس ایماندارانہ اور شفاف طریقے سے ادا کرکے اپنی قومی ذمہ داری پوری کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم ملک معاشی خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور ملکی معیشت مضبوط و مستحکم ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :