افغانستان میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ، آپریشن مکمل ، قونصل خانہ کلیئر قرار ،3 دہشت گرد ہلاک ،9افراد زخمی

پیر 4 جنوری 2016 19:54

کابل / نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) افغانستان کے علاقے مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملے کے ایک دن بعد آپریشن مکمل کر کے قونصل خانے کو کلیئر قرار دے دیا گیا،جوابی کاروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے ،9 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یا کے مطابق آپریشن کے دوران مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ کرنیوالے3دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اس دوران 9افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم بھارتی قونصل خانے کے اہلکار دہشت گردوں کے حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے علاقے مزار شریف میں واقع بھارتی قونصل خانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔مسلح دہشت گردوں نے پہلے 20منٹ تک قونصل خانے پر فائرنگ کی اور اس کے بعد قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ ناکام رہے۔مزار شریف کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قونصل خانے پر حملے کے دوران دو دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی تھی۔