افغان صدر اشرف غنی کا نریندر مودی کو فون، پٹھان کوٹ حملے پر اظہا رافسوس

دونوں رہنماوں کا دہشتگردوں کیخلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق

پیر 4 جنوری 2016 19:52

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کرکے پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئر بیس پر حملے پر اظہارا فسوس کیا اور مودی کو مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا ہے ۔اس ٹیلیفونک رابطے میں افغان صدر نے پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئر بیس پر حملے پر اظہارا فسوس کیا اور مودی کو مزار شریف پر ہونے والے حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے دہشتگردوں کیخلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔