پرویز مشرف نے مولانا عبدالعزیز سے رابطہ کیا اور نہ ہی لال مسجدآپریشن پر معافی مانگی ، اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجدکاتردیدی بیان

پیر 4 جنوری 2016 19:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجد نے کہا ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف نے نہ تو مولانا عبدالعزیز سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی لال مسجدآپریشن پر معافی مانگی ہے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کو بدنام کرنے کے لئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے۔اس سے قبل بھی واضح کیاجاچکا ہے کہ شدت پسند عناصر کے خلاف انتظامیہ نے آپریشن کیاتھا۔جنرل(ر)پرویز مشرف نے کسی پر گولی نہیں چلائی۔وہ کس بات کی معافی مانگیں گے۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل اور جنرل(ر)پرویز مشرف کے مخالفین ان کے خلاف بے بنیاداور جھوٹی خبریں اڑا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل(ر)پرویز مشرف نے نہ تو جمیل اکبر بھگٹی سے معافی مانگی تھی اور نہ ہی مولانا عبدالعزیز سے معافی مانگی ہے۔