ایف آئی اے نے سی ڈی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت حاصل کرنے والے انسپکٹر کو گرفتار کر لیا

شعبہ انفورسمنٹ کے انسپکٹر کامران شاہ کے خلاف سی ڈی اے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا

پیر 4 جنوری 2016 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے سی ڈی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت حاصل کرنے پر انسپکٹر سید کامران شاہ کو گرفتار کر لیا، کامران شاہ انفورسمنٹ میں انسپکٹر ہے جس کے خلاف سی ڈی اے کی شکایت پر ایف آئی اے کرائم سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بی کام کی جعلی ڈگر ی پر سی ڈے اے میں ملازمت حاصل کی ، واضح رہے کہ سی ڈی اے کی طرف سے گزشتہ دو سالوں سے تمام افسروں اور جونیئر کیڈ کے ملازمین کو انکی تعلیمی اسناد جمع کرانے کا کہا گیا ہے جن ملازمین نے ڈگریاں جمع کرادی ہیں انکی ڈگری یوں کی تصدیق کرائی جا رہی ہیں جبکہ جنہوں نے ابھی تک جمع نہیں کرائی ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :