میچ کے بعد خاتون پریسینٹر کیساتھ فلرٹ کرنے پر کرس گیل کیخلاف طوفان کھڑا ہو گیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 19:40

میچ کے بعد خاتون پریسینٹر کیساتھ فلرٹ کرنے پر کرس گیل کیخلاف طوفان ..

میلبرن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) میچ کے بعد خاتون پریسینٹر کیساتھ فلرٹ کرنے پر کرس گیل کیخلاف طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ اینڈیز کے دبنگ بلے باز کرس گیل ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں اور بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں میلبرن اور ہوبارٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد سپورٹس چینل کی خاتون پریسنٹر کیساتھ براہ راست ٹی وی پر فلرٹ کرنے پر کرس گیل کو شدید تقید کا سامنا ہے۔ کرس گیل کی اس حرکت کے بعد مذکورہ سپورٹس چینل نے آئندہ سے ان کیساتھ کسی قسم کا بھی انٹرویو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :