شمالی چین کے صوبائی ہیبیا ئی کاماحولیاتی تحفظ معائنہ شروع کر دیا گیا

مرکزی حکام ہردو سال بعدپراونشل علاقوں کا معائنہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں،وزارت ماحولیات

پیر 4 جنوری 2016 19:36

شاہی جیا ژہوانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء /شہنوا ) مرکزی حکام کے ایماء پر پیر کو شمالی چین کے صوبہ ہیبیائی کا ایک ماہ کا ماحولیاتی تحفظ معائنہ شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ معائنہ 4فروری تک جاری رہے گا ، اس دوران پراونشل کیمونسٹ پارٹی آف چین ( سی پی سی) کمیٹی اور مقامی حکومت کی طرف سے پارٹی اور سرکاری ماحولیاتی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا،جس میں ان کے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے اور صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کیا کچھ کیا جا رہاہے شامل ہوگا ، معائنہ ٹیم نے عوامی صلاح مشورے کیلئے ایک ہاٹ لائن اور میل باکس قائم کر دیا ہے ، وزرات ماحولیا ت کے مطابق ملک بھر میں معائنہ کاروں کو اس بات پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا گیا ہے کہ پراونشل سطح کی پارٹی کمیٹیاں اور حکومتیں اپنے ماحولیاتی فرائض کس طرح انجام دے رہی ہیں ۔

ٹیمیں اہم مسائل مرکزی حکام تک پہنچاتی ہیں اور معائنہ کے نتائج سرکاری آگاہیکے لئے سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیے جاتے ہیں ، ’’چائنہ انوائر منٹ نیوز‘‘ نے گذشتہ ماہ اطلاع دی کہ مرکزی حکام ہر دو سال بعدچین میں پراونشل علاقوں کے معائنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :