چین نے روس کی نئی سلامتی پالیسی کی حمایت کر دی،ترجمان دفتر خارجہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء /شہنوا ) چین نے پیر کو روس کی اپ ڈیٹ شدہ سلامتی حکمت عملی کو سراہا اور کہاکہ یہ روس چین تعلقات کے لئے مثبت ہے ، چینی وزرات خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا شون ینگ نے کہا کہ چین نے جمعرات کو روسی صدر ولادین میر پیوٹن کی توثیق شدہ ایک دستاویز دیکھی ہے جو کہ 2009میں اختیا ر کی جانے والیسلامتی حکمت عملی کا اپ ڈیٹ شدہ ورژن ہے ہوا نے کہاچین کے صدر زی جن پنگ اور پیوٹن نے گذشتہ سال پانچ ملاقاتیں کی ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلیمیں اہم اتفاق رائیکیا ہے ۔

عالمی اور علاقائی صورتحال خواہ کتنی ہی تبدیل کیوں نہ ہو چین اور روس نے روابط ،مشترکہ،ترقی کے فروغ اور عالمی انصا ف اور عالمی امن واستحکام کے تحفظ کی اپنی تزریواتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کا عزم کر رکھاہے یہ بات ترجمان نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتائی ہوا نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکا ن اور ابھرتی ہوئی اہم معیشتوں کے پیش نظر دونوں ممالک رابطے کی اپنی تزویراتی شراکت داری کو مشترکہ طور پر اعلیٰ ترین سطح پرفروغ دیں گے ۔

(جاری ہے)

چین اور روس نے علاقائی اور عالمی امن واستحکام برقرار رکھتے ہوئے تعاون اور باہمی مفاد پر مبنی بین الاقوامی تعلقا ت کی نئی قسم کا عزم کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :