دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے،شہبازشریف

وطنِ عزیز سے ہر قیمت پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کریں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب کی منتخب نمائندوں کے وفد سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے،دہشت گردوں کا ناپاک وجود ختم کر کے ہی پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب لاہورمیں منتخب نمائندوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہاکہ ملک کی بقا ،استحکام،ترقی،خوشحالی اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔شہباز شریف کاکہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد سے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے،وطنِ عزیز سے ہر قیمت پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :