بحرین نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات معطل کردیے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:21

تہران ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء ) سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ایران نے سعودی عرب کے اقدام کی نففی کرتے ہوئے کہا کہ ہے وہ سفارتخانے پر حملے کو جواز بنا کر کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمرسمیت دیگر 46 افراد کو موت کی سزا دینے کے بعد علاقے میں فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافے کے خدشات پائے جا رہے ہیں۔

اسی کشیدگی کے دوران ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے اور اسے جلانے سے سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرکے ایرانی سفارتی عملے کی ملک بدری کا حکم دیا تھا ، اس کے ساتھ ساتھ پیر کوعراق میں پیر کو سنّی مسلمانوں کی دو مساجد پر بم حملے ہوئے ہیں اور ایک امام مسجد کو ہلاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

، اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بحرین نے بھی سعودی عرب کی طرح ایران سے سفارتی تعلقات معطل کرنے اعلا ن کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بحرین نے خود کو سیاسی طو رپر الگ تھلگ رکھنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔دوسری جانب ایرانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے ک تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملے کو جواز بنا کر سعودی عرب کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان حسین جبیری انصاری نے واضح کیا کہ یران بین الاقوامی کنونشنز کے تحت سفارتی سکیورٹی فراہم کرنے میں پرعزم ہے لیکن سعودی عرب، جو کشیدگی کے ماحول میں پنپتا ہے، اس واقعے کو جواز بنا کر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔‘ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ’سفارتخانے کے حوالے سے جو کچھ بھی ہوا ہے وہ دنیا میں پہلی بار نہیں ہوا۔ لیکن سفارتی تعلقات ختم کر کے سعودی عرب خطے میں کشیدگی اور تصادم کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔