ہسپتالوں میں بیڈز‘ ادویات اور مشینیں نہیں جبکہ وسائل غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں،ر میاں محمودالرشید
ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:14
لاہو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر توجہ غیر ضروری منصوبوں پر ہے صحت کی جانب کوئی توجہ نہیں عالم یہ ہے کہ پنجاب کا کوئی وزیر صحت ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال پنجاب کا بڑا ہسپتال ہے یہاں ایم آر آئی مشین نہیں، ایک سی ٹی سکین سے جانیں بچانا ممکن نہیں،سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز نہیں،جان بچانے والی ادویات ہیں نہ مشینیں اور تمام صوبائی وسائل غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار میاں محمودالرشید نے گزشتہ رو ز لاہور کے میو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔اے ایم ایس اور مریضوں سے ملاقات کی، اس موقع پر مریضوں اور انکے لواحقین کی بڑی تعداد نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔(جاری ہے)
قائد حزب اختلاف نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈرو اور مختلف وارڈوں کا دورہ کیا۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 8سالوں سے سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ زیر التواء ہے، فنڈز کی عدم فراہمی اور ہسپتال میں بیڈز کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، ایک بیڈ پر دو، دو اور کہیں تین مریض لیٹے ہیں، پنجاب حکومت نہ جانے پیسہ کہاں خرچ کر رہی ہے۔
میاں محمودالرشید کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے کیلئے 166ارب13کروڑ روپے مختص کئے ،ہسپتالوں میں جان بجانے والی ادویہ اور آلات کی فراہمی کیلئے 10ارب 82 کروڑ روپے مختص کئے لیکن عوام کو علاج کی بہترین سہولیات ملیں نہ ہسپتالوں کو ضروری آلات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، دوران زچگی جنوبی پنجاب میں شرح اموات کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے کئی مریض لاہور آنے سے پہلے ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر ہسپتالوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کیں، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات نہ مانیں ، سرجیکل ٹاور کے فنڈز بحال نہ کئے گئے تو فیصلہ کن تحریک شروع کرینگے۔ انہوں نے صحت کے مسائل آئندہ اجلاس میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.