شام میں جاری لڑائی میں 2016کے دوران اہم پیش رفت ہوسکتی ہے:روس کی سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 18:56

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) شام کی سرکاری فوج اور روس کی خلائی فضائی قوت کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں شام میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اہم موقع 2016 میں آ سکتا ہے، روس کی سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع و سلامتی کے نائب سربراہ فرانتس کلنتسیوچ کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ شام میں کارروائی کب تک طویل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مگر ابھی روس نے اپنی پوری قوت کا استعمال نہیں کیا ہے۔ میرے نقطہ نگاہ کے مطابق2016 کے اواخر میں حقیقی امکان ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اہم موڑ آ جائے کلنتسیوچ کے مطابق صاف دکھائی دے رہا ہے کہ روس شام میں کیا کر رہا ہے۔ یہ صرف روس کے ہی نہیں بلکہ مغربی ماہرین کی رائے بھی ہے۔ ممکن ہے کہ سب کو پوری اطلاعات نہ ہوں کیونکہ معروف وجوہ کی بنا پر روس کی وزارت دفاع سب کچھ عیاں نہیں کرتی ۔

متعلقہ عنوان :