جنوبی ایشیائی ممالک میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 18:54

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) جنوبی ایشیائی ممالک میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے بھارتی ریاستوں مغربی بنگال، ارون آنچل پردیش سمیت بنگلا دیش ، بھوٹان اور میانما ر میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔بنگلہ دیشی دارالحکو مت ڈھاکہ میں زلزلے کے باعث تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بھارت میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔زلزلے کا مرکز55 کلومیٹر گہرائی میں ریاستی دارالحکومت امفال میں تھا ،زلزلے سے متعدد عمارتوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔