ایشیائی آئل اوراسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئیں

تیل پیدا کرنے والے اہم ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں،جس کا اثر ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی نرخوں پر بھی دیکھا جارہا ہے

پیر 4 جنوری 2016 18:43

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث ایشیائی آئل اور اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔سعودی عرب میں شیعہ عالم کا سرقلم کئے جانے کے بعد تیل پیدا کرنے والے اہم ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں،جس کا اثر ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی نرخوں پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت سینتیس ڈالر ننانوے سینٹس فی بیرل پرآگئی جبکہ لائیٹ سوئیٹ کروڈ کی قیمت سینتیس ڈالر انہتر سینٹس فی بیرلادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے، جاپان کا نکئی انڈیکس چھ سو پچاس، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ چھ سو، بھارت کے بی ایس ای چار سو اور شنگھائی کمپوزٹ میں دو سو پوائنٹس سے زائد کمی دیکھی جارہی ہے